مراقبہ یا یوگا کیجئے

ڈپریشن بھگانے کا سب سے کارگر نُسخہ یہ ہے کہ آپ ایسی مشقیں کریں کہ جس میں آپ Ú©Ùˆ اپنے سانس لینے پر کنٹرول ہو جائے۔آہستہ سان لینا فرد Ú©ÛŒ نہ صرف زندگی بڑھاتا ہے بلکہ اُس Ú©ÛŒ ذہنی اور جسمانی صØ+ت Ú©Ùˆ بھی بہتر بناتا ہے۔ سائنسی طور پر یہ بات ثابت شدہ ہے کہ جو لوگ بھی سانس سینے سے لیتے ہیں ان Ú©Û’ تشویش یعنی انزائٹی اور ڈپریشن میں گرفتار ہو جانے Ú©Û’ چانسز بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اس لئے اکثر نفسیات دا Ù† یہ تجویز کرتے ہیں کہ آپ شعوری طور پر پیٹ سے سانس لینے Ú©ÛŒ مشق کریں جس سے ڈپریشن اور انزائٹی میں فور اور دیرپا Ú©Ù…ÛŒ واقع ہوتی ہے۔

سانس Ú©ÛŒ رفتار جتنی دھیمی اور آہستہ ہوتی جائے Ú¯ÛŒ فرداس قدر جسمانی اور ذہنی امراض سے دور ہوتا چلا جاتا ہے۔ اس Ú©Û’ لئے ایک چھوٹی سی مشق کریں تاکہ آپ یوگا اور مراقبہ Ú©Ùˆ اپنی زندگی کا لازمی جزو بنانے میں کسی قسم کا تامل اور سستی نہ کریں۔ اس طریقے میں آنکھیں اور منہ بند کر لیں اورناک سے ایک لمبا سانس اندر کھینچیں۔اس پانچ گننے تک روکے رکھیں اور آہستہ آہستہ جتنا سکون سے ممکن ہو منہ سے خارج کریں۔ اس دوران دماغ میں کسی ایسی پرفضا Ø¡ اور صØ+ت مند جگہ Ú©Ùˆ سوچیں جہاں آپ Ù†Û’ پہلے ہی وزٹ کر رکھا ہو Û” آپ دیکھیں Ú¯Û’ کہ صرف دس مرتبہ ایسا کرنے سے آپ پُرسکون Ù…Ø+سوس کریں Ú¯Û’ Û” آزمائش شرط ہے۔ نماز میں ارتکازِ توجہ سے اللہ کا ذکر آپ Ú©Ùˆ سکون Ú©ÛŒ ان وادیوں میں Ù„Û’ جائے گا جہاں اُداسیوں اور مایوسیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

ڈپریشن:کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ
تØ+ریر : پرفیسر ضیا Ø¡ زرناب
کے مضمون سے انتخاب